یہ تحریر ایسی کتاب ہے جو مذہب شیعہ حقہ کے خلاف لکھی گئی اور آپ کو شیعیوں کے خلاف زہر گلنے والی ویب سائٹس پر آسانی سے مل جائے گی۔ یہ فیص علم صدیقی کی کتاب حقیقت مذہب شیعہ ہے اور کتاب کا صفحہ 251 ہے موصوف کچھ اس طرح لکھتا ہے
" امام ابوحنیفہ رح ، امام جعفر (صادق) کے شاگرد تھے۔ اتنا بڑا جھوٹ تراشنا اور اسے تاریخی دنیا میں پھیلانا دنیائے شیعت کا ہی کام ہے "
تبصرہ : یہ واقعہ جن سنیوں نے اپنی کتابوں میں لکھا ہے وہ شیعہ ہی قرار پائیں گے اور اس فہرست میں تحفہ اثناعشری ( جو شیعیوں کے خلاف لکھی گئی ) کا مصنف بھی شامل ہوگا۔ موضوف نے "صادق" کو بریکٹ میں لکھ کر اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ امام جعفر صادق علیہ السلام کو صادق نہیں مانتا
موصوف آگے چل کر اس طرح لکھتا ہے
" مگر علمی مذاکرات ان لوگوں کے درمیان ہوتے ہیں جن کا علمی پایہ تقریباً تقریباً ایک دوسرے کے برابر ہو۔ امام ابوحنیفہ کا علم و فضل میں جو مقام ہے اس سے تمام عالم اسلام آگاہ ہے مگر جعفر بچارے کے نام کو سوائے دنیائے شیعیت کے کوئی جانتا ہی نہیں "
تبصرہ : اس عبارت سے سب کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ یہ لوگ عترت رسول اللہ علیھم السلام سے کتنی نفرت کرتے ہیں اور صرف لفظی طور پر محبت دنیا کو بتائی جاتی ہے۔ باقی یہ کتنا بڑا جھوٹ کے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے نام تک کو شیعیوں کے علاوہ کوئی نہیں جانتا یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ باقی یہ کتابیں لکھی تو شیعیت کے خلاف جاتی ہیں مگر ان کو پڑھ کر ہمارے ایمان میں مزید مضبوطی آتی ہے کہ مذہب شیعہ کے علاوہ کوئی مذہب حق نہیں ہو سکتا۔
تبصرے