قادیانیوں کی یہ تحریر جس کو یہاں پیش کیا جا رہا ہے اس میں قایادی حضرات نے خود ہی یہثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ مرزا قادیانی لفظی یا ظلی یا بروزی نبی نہیں بلکہ حقیقی نبی ہے جبکہ احمدیہ جماعت لاہوری یہ کہہ کر لوگوں کو دھوکا دیتی ہے کہ وہ مرزا قادیانی کو بروزی یا ظلی نبی مانتے ہیں
اخبار الفضل 26 نومبر 1913ء صفحہ 8 پر لکھا ہے
اخبار الفضل 26 نومبر 1913ء صفحہ 8 پر لکھا ہے
بے شک ہم اقرار کرتے ہیں کہ ہم حضرت اقدس مرزا صاحب کو نبی اللہ مانتے ہیںمزید آگے لکھا گیا ہے کہ
ہم جیسے اللہ تعالیٰ کی دوسری وحیوں میں حضرت اسمٰعیل حضرت عیسیٰ حضرت ادریس علیہ السلام کو نبی پڑھتے ہیں ایسے ہی خدا کی آخری وحی میں مسیح موعود کو بھی نبی اللہ کے خطاب سے مخاطب دیکھتے ہیں اور اس نبی کے ساتھ کوئی لغوی یا نجلی یا جزوی کا لفظ میں پڑھتے کہ آپ اپنے آپ کو خودبخود ایک مجرم فرض کرکے اپنی بریت کرنے لگ جائیں بلکہ جیسے اور نبیوں کی نبوت کی نبوت کا ثبوت ہم دیتے ہیں ایسے ہی بلکہ اس سے بڑھ کر کیونکہ ہم چشم دیدہ گواہ ہیں مسیح موعود کی نبوت کا ثبوت دے سکتے ہیںاس سے ایک بات تو واضح ہو جاتی ہے قادیانی صرف لوگوں کو دھوکا دینے کے لئے بروزہ یا ظلی الفاظ کا استعمال کرتے ہیں جبکہ مرزو قادیانی کو حقیقی نبی مانتے ہیں بلکہ مرزا قادیانی کو نبی نہ ماننے والے کو کافر کہتے ہیں ثبوت کے لئے دیکھیں ہماری تحریر مرزا قادیانی کی نبوت کا اعلان اورمسلمانوں کی تکفیر
تبصرے