بریہہ : تمہارا مسیح کے بارے میں کیا اعتقاد ہے؟
ہشام : یہی کہ وہ خدا کے بندے اور اس کے برگزیدہ رسول تھے۔
بریہہ : تم ان کو خدا کا بیٹا کیوں نہیں مانتے؟
ہشام : تم ان کو خدا کا بندہ کیوں نہیں مانتے؟
بریہہ: اس لئے کہ وہ بے باپ کے پیدا ہوئےتھے۔
ہشام : اگر خدا کا بیٹا ہونے کے لئے اتنی ہی بات کافی ہے تو آدم علیہ السلام بے ماں اور باپ کے پیدا ہوئے تھے وہ عیسیٰ علیہ السلام سے زیادہ خدا کا بیٹا کہلانے کے مستحق ہیں
بریہہ : اچھا تو یہ بتاؤ تمہارے نبی ﷺ سے مسیح کو کیا نسبی تعلق ہے۔
ہشام : وہ آنحضرت ﷺ کے چچیرے بھائی تھے کیونکہ مسیح اولاد اسحاق سے ہیں اور محمد مصطفیٰ ﷺ اولاد اسمعیل سے
بریہہ: تم مسیح کو باپ کی طرف کیسے نسبت دیتے ہو حالانکہ ان کے باپ نہیں تھے۔ قدیم ذات تھے۔
ہشام : جب خدا اور مسیح دونوں قدیم تھے تو ان میں باپ کون ہوا اور بیٹا کون؟
بریہہ: جو زمین پر نازل ہوا وہ بیٹا ہے
ہشام : یہ کیوں نہیں کہتے کہ جو زمین پر نازل ہوا وہ باپ ہے؟
بریہہ: کیونکہ بیٹا باپ کا رسول تھا اس لئے زمین پر آیا
ہشام : تو باپ بیٹے سے زیادہ حکم والا ہوا کیونکہ باپ مخلوق کا پیدا کرنے والا ہے اور بیٹا اس کو سمجھانے والا
بریہہ : نہیں مخلوق کو باپ اور بیٹے دونوں نے پیدا کیاہے
ہشام : جب وہ اس کام میں برابر کے شریک تھے تو دونوں کو زمین نازل ہونے سے کس نے منع کیا؟
بریہہ : اشتراک کیسا وہ دونوں شے واحد ہیں۔ صرف نام جدا جدا ہیں
ہشام : نام میں ایک کیوں نہیں
بریہہ : تم کج بحثی کرنے لگے
ہشام : تم اب لاجواب ہونے لگے
بریہہ : بیٹا باپ سے اس درجہ متصل ہے کہ مثل شے واحد کے ہے
ہشام : غلط کہتے ہو بیٹا باپ سے منفصل ہے
بریہہ : یہ کیسے
ہشام : اس لئے کہ باپ اس وقت ہوتا ہے جب بیٹا نہیں ہوتا
بریہہ : صفات میں اشتراک ہوتو زمانہ کا تقدم و تاخیر کوئی چیز نہیں
ہشام : زمانہ میں تقدم و تاخیر ہو جائے تو پھر دونوں قدیم کہاں رہتے ہیں
بریہہ : خدا کی طرح عیسیٰ کی ذات بے عیب تھی
ہشام : تم غلط بولتے ہو ان میں ایک بہت بڑا عیب تھا
بریہہ : وہ بھلا کیا
ہشام : وہ عبادت بہت کم کرتے تھے
بریہہ : (جھنجھلا کر) تم جھوٹ بولتے ہو۔ وہ زیادہ عبادت کرتے تھے
ہشام : (مسکرا کر ) بھلا کس کی عبادت کرتے تھے
بریہہ : اپنے آسمانی باپ کی
ہشام : بس تو میرا مدعا ثابت ہو گیا۔ جو دوسروں کی عبادت کرتا ہے ، وہ خدا نہیں ہو سکتا
ہشام : بس تو میرا مدعا ثابت ہو گیا۔ جو دوسروں کی عبادت کرتا ہے ، وہ خدا نہیں ہو سکتا
Jazak Allah
جواب دیںحذف کریں