توہین اول
مرزا قادیانی لکھتا ہے کہ”اور مجھ میں اور تمہارے حسین میں بہت فرق ہے کیونکہ مجھے تو ہر ایک وقت خدا کی تائید اور مدد مل رہی ہے مگر حسین پس دشت کربلا کو یاد کر لو اب تک روتے ہو “روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 181
٭ مرزا قادیانی نے خصوصی طور”تمہارے حسین“ کا لفظ استعمال کرکے واضح کیا کہ اس کا امام حسین ؑ سے کوئی تعلق نہیں
٭ دوسرا یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ امام حسین ؑ کو اللہ کی تائیداور مدد نہیں ملی مگر مرزا قادیانی کو ہر وقت اللہ کی مدد مل رہی ہے
توہین دوم
مرزا قادیانی لکھتا ہے کہ :
”تم نے اس کشتہ سے نجات چاہی کہ جو نو میدی سے مر گیا پس تم کو خدا نےجو غیور ہے ہر ایک مراد سے نومید کیا۔ وہ خدا جو ہلاک کرنے والا ہے اور بخدا اسے مجھ سے کچھ زیادت نہیں ۔ میرے پاس خدا کی گواہیاں ہیں ۔ پس تم دیکھ لو ۔ اور میں خدا کا کشتہ ہوں لیکن تمہارا حسین دشمنوں کا کشتہ ہے پس فرق کھلا کھلا اور ظاہر ہےروحانی خزائن جلد 19 صفحہ 193
٭ مرزا نے امام حسین ؑ کے بارے کہا کہ (معاذاللہ ) وہ نومیدی میں مرگیا
٭امام حسین ؑ کو مرزا قادیانی سے کچھ زیادت حاصل نہیں
٭ مرزا قادیانی خدا کا کشتہ اور امام حسین ؑ دشمنوں کا کشتہ ہیں ( معاذ اللہ )
٭ لفظ ”تمہارا حسین “بھی قابل غور ہے
توہین سوم
مرزا قادیانی کا شعر ہےکربلائے است سیرِ ہر آنمروحانی خزائن جلد 19 صفحہ 477
صد حسین است در گریبانم
ترجمہ : میری ہر وقت کربلا کی سیر کرتا ہوں، سو (100) حسین میری جیب میں ہیں
٭ اس شعر سے کوئی بھی منصف مزاج بندہ با خوبی اندازہ لگا سکتا ہے کہ مرزا قادیانی امام حسین ؑ سے کتنا بغض رکھتا تھا
توہین چہارم
مرزا قادیانی لکھتا ہے کہ”تم نے خدا کے جلال اور مجد کو بھلا دیا اور تمہاراوِرد صرف حسین ہے کیا تو انکار کرتا ہے؟ پس یہ اسلام پر ایک مصیبت ہے۔ کستورہ کی خوشبو کے پاس گوہ کا ڈھیر ہے“روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 194
تبصرہ : مرزا قادیانی کے گستاخانہ الفاظ پڑھنے کے بعد ہر قاری یہ باخوبی اندازہ لگا سکتا ہے کہ مزرا قادیانی کو امام حسینؑ اور ذکر امام حسینؑ سے کتنا بغض تھا
توہین پنجم
اور اے شیعہ قوم اس پر اصرار مت کرو کہ حسین تمہارا منجی ہے کیونکہ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ آج تم میں ایک ( مرزا قادیانی ) ہے جو اس حسین سے بڑھ کر ہےروحانی خزائن جلد 18 صفحہ 233
تبصرے