کیا اہل تشیع کے نزدیک مچھر سے مراد حضرت علی علیہ السلام ہیں؟


نواصب کی جانب سے ایک روایت کو لے کر اہل تشیع پر اعتراض وارد کیا جاتا ہے کہ اہل تشیع کے نزدیک مچھر سے مراد حضرت علی علیہ السلام ہیں
سب سے پہلے ہم اس آیت کو پیش کرتے ہیں۔ پھر اس سے متعلق جو روایت آتی ہے، وہ پیش کریں گے۔ اور اس کے بعد اس پر بحث کریں گے
سورہ بقرہ کی ایت یہ ہے
26. ۞ إِنَّ اللہ لَا يَسْتَحْيِي أَنْ يَضْرِبَ مَثَلًا مَا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا ۚ فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّهِمْ ۖ وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَيَقُولُونَ مَاذَا أَرَادَ اللہ بِهَٰذَا مَثَلًا ۘ يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا ۚ وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَاسِقِينَ
جالندھری نے اس کا ترجمہ یوں کیا ہے
الله اس بات سے عار نہیں کرتا کہ مچھر یا اس سے بڑھ کر کسی چیز (مثلاً مکھی مکڑی وغیرہ) کی مثال بیان فرمائے۔ جو مومن ہیں، وہ یقین کرتے ہیں وہ ان کے پروردگار کی طرف سے سچ ہے اور جو کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے خدا کی مراد ہی کیا ہے۔ اس سے (خدا) بہتوں کو گمراہ کرتا ہے اور بہتوں کو ہدایت بخشتا ہے اور گمراہ بھی کرتا تو نافرمانوں ہی کو
اب آتے ہیں تفسیر قمی، ج 1، ص 35، میں موجود روایت کی طرف

وحدثني أبي عن النضر بن سويد عن القسم بن سليمان عن المعلى بن خنيس عن أبي عبد الله عليه السلام إن هذا المثل ضربه الله لأمير المؤمنين عليه السلام فالبعوضة أمير المؤمنين عليه السلام وما فوقها رسول الله صلى الله عليه وآله والدليل على ذلك قوله " فاما الذين آمنوا فيعلمون انه الحق من ربهم " يعنى أمير المؤمنين كما اخذ رسول الله صلى الله عليه وآله الميثاق عليهم له " واما الذين كفروا فيقولون ماذا أراد الله بهذا مثلا يضل به كثيرا ويهدي به كثيرا " فرد الله عليهم فقال " وما يضل به الا الفاسقين الذين ينقضون عهد الله من بعد ميثاقه - في علي - ويقطعون ما امر الله به ان يوصل " يعني من صلة أمير المؤمنين ( ع ) والأئمة عليهم السلام " ويفسدون في الأرض أولئك هم الخاسرون "

امام جعفر الصادق سے روایت کی گئی کہ اس آیت میں اللہ نے امیر المومنین کے لیے مثال قائم کی، مچھر یہاں پر امیر المومنین ہیں اور جو اس سے بلند ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں۔
اور اس کی دلیل ہے اللہ کا یہ قول کہ (کہ جو ایمان لایا وہ علم رکھتے ہیں کہ حق اللہ کی جانب سے ہے) یعنی امیر المومنین جیسا کہ نبی پاک نے ان کے لیے میثاق
لیا (اور جنہوں نے کفر کیا، وہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے اللہ کا کیا ارادہ ہے، اللہ نے کئی کو اس سے گمراہ کیا، اور کئی کو ہدایت دی) تو اللہ نے ان کو جواب دیا کہ اللہ نے گمراہ نہیں کیا مگر ان کو جو فاسقین ہیں، اور جنہوں نے اللہ کا مولا علی کے بارے میں عہد ماننے کے بعد توڑ دیا، اور اللہ کا امر ملنے کے بعد چھوڑ دیا، یعنی امیر المومنین اور ائمہ علیہ السلام کے بارے میں۔ اور زمین میں فساد برپا کی، وہی خسارہ اٹھانے والے ہیں

سند کی کمزوری سے قطع نظر، ایک بات تو واضح ہے کہ یہاں پر مچھر سے ایک مثال قائم کی جا رہی ہے، جیسا کہ صحیح بخاری میں ایک روایت آتی ہے

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللہ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللہ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ إِنَّ مَثَلِي وَمَثَلَ الأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى بَيْتًا فَأَحْسَنَهُ وَأَجْمَلَهُ، إِلاَّ مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِيَةٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ بِهِ وَيَعْجَبُونَ لَهُ، وَيَقُولُونَ هَلاَّ وُضِعَتْ هَذِهِ اللَّبِنَةُ قَالَ فَأَنَا اللَّبِنَةُ، وَأَنَا خَاتِمُ النَّبِيِّينَ ‏"‏‏.

ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا ، ان سے عبداللہ بن دینار نے ، ان سے ابوصالح نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری اور مجھ سے پہلے کے تمام انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے ایک گھر بنایا اور اس میں ہر طرح کی زینت پیدا کی لیکن ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوٹ گئی ۔ اب تمام لوگ آتے ہیں اور مکان کو چاروں طرف سے گھوم کر دیکھتے ہیں اور تعجب میں پڑ جاتے ہیں لیکن یہ بھی کہتے جاتے ہیں کہ یہاں پر ایک اینٹ کیوں نہ رکھی گئی ؟ تو میں ہی وہ اینٹ ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں ۔

اب کوئی یہ کہہ دے کہ نبی اکرم تو اینٹ تھے کیونکہ وہ خود کو اینٹ کہہ رہے ہیں، تو ایسے شخص کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے
کیونکہ یہ صاف ظاہر ہے کہ وہ ایک مثال قائم کر رہے ہیں
نہ کہ اس سے مراد ہی یہ لے لی جائے کہ وہ اینٹ تھے
سند کی جانب آتے ہیں
اس روایت کی سند میں تو بنیادی مسائل ہیں
پہلا تو یہ کہ سند میں انقطاع ہے
سند یوں ہے
وحدثني أبي عن النضر بن سويد
اب ابراہیم بن ہاشم قمی امام محمد تقی کے زمانے میں تھے، اور یہ کہا جاتا ہے کہ امام رضا علیہ السلام کے زمانے سے بھی تعلق رہا
جبکہ نضر بن سوید امام موسی کاظم علیہ السلام کے زمانے کے ہیں
اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ ابراہیم بن ہاشم نے ںضر بن سوید سے ایک اور راوی کے واسطے سے روایات نقل کی ہیں
ثبوت کے طور تفسیر قمی، ج 1، ص 28 پر یہ سند ملاحظہ ہو

قال وحدثني أبي عن محمد بن أبي عمير عن النضر ابن سويد عن أبي بصير عن أبي عبد الله عليه السلام
اب یہاں پر ابراہیم بن ہاشم ابن ابی عمیر سے روایت لے رہے ہیں، جو کہ امام رضا اور امام موسی کاظم علیہ السلام سے روایات لیتے تھے ، اور وہ نضر بن سوید سے روایت لے رہے ہیں
یہ ایک مثال کے طور پر بیان کیا ہم نے
اسی وجہ سے جب مجتہد، آغہ حافظ بشیر حسین نجفی سے دریافت کیا گیا
هل يوجد انقطاع بين الشيخ الجليل إبراهيم بن هاشم وبين النضر بن سويد ؟ کیا ابراہیم بن ہاشم اور نضر بن سوید کے درمیان انقطاع ہے؟
انہوں نے جواب دیا

بسمه سبحانه لم يثبت اتحاد الطبقة بين الرجلين وهو شرط في ثبوت رواية أحدهما عن الآخر والله العالمان دونوں راویان کے طبقات میں اتحاد ثابت نہیں، اور یہ ایک شرط ہے کہ وہ ایک دوسرے سے روایت کر سکیں

فتوی کا عکس 

کیا اہل تشیع کے نزدیک مچھر سے مراد حضرت علی علیہ السلام ہیں؟


اس کے علاوہ اس روایت میں دوسرا نقص یہ ہے کہ اس کے ایک راوی ہیں قاسم بن سلیمان کے نام سے اور ان کی وثاقت کے بارے میں کوئی قطعی نص نہیں ملتی اور اس وجہ سے کئی علماء نے انہیں مجہول لکھا ہے

چند مثالیں پیش خدمت ہے
شیخ محمد بن حسن صاحب الجواہر اپنی کتاب، جواہر الکلام، کے ج 8، ص 130 پر انہیں مجہول کہتے ہیں اسی طرح محقق اردبیلی اپنی کتاب جامع الرواۃ کے جلد 2، صفحہ 510 اور 532 پر انہیں ضعیف اور مہمل قرار دیتے ہیں فاضل ہندی اپنی کتاب کشف اللثام، ج 1، ص 187 پر انہیں مجہول قرار دیتے ہیں شیخ احمد اردبیلی اپنی کتاب مجمع الفائدۃ، ج 2، ص 86 پر انہیں مجہول قرار دیتے ہیں شیخ بہائی اپنی کتاب حبل المتین، ص 184 پر انہیں مہمل اور غیر ثقہ قرار دیتے ہیں محقق باقر سبزواری اپنی کتاب کفایۃ الفقہ المعروف الکفایۃ الحکام، ج 2ص 710 پر انہیں غیر ثقہ کہتے ہیں سید کاظم حائری اپنی کتاب القضا فی فقہ الاسلامی ص 706 پر کہتے ہیں کہ ان کی وثاقت ثابت نہیں آغہ منتظری اپنی کتاب دراسات فی المکاتب المحرمہ ج 2، ص 562 پر کہتے ہیں کہ ان کی وثاقت ثابت نہیں سید محمد علی ابطحی اپنی کتاب تہذیب المقال فی تنقیح کتاب الرجال نجاشی، ج 5، ص 126 پر درج کرتے ہیں کہ ان کی مدح یا وثاقت نہیں ملتی اسی طرح علی اکبر غفاری من لا یحضرۃ الفقیہ، ج 4، ص 437 کے حاشیے میں انہیں مہمل کہتے ہیں اسی طرح شیخ عبدالنبی کاظمی نے اپنی کتاب تکملۃ الرجال، ج 2ص 277 پر ان کی سند کو غیر صحیح کہا ہے اور ان کو مہمل غیر ثقہ درج کیا ہے اسی طرح سید علی حسینی میلانی نے آغہ محمد رضا گلپائیگانی کی کتاب القضا کی تحقیق کی۔ اور اس کے ج 1، ص 449 کے حاشیے میں لکھا کہ ان کی وثاقت ثابت نہیں ہم نے کئی علماء کا قول آپ کی خدمت میں پیش کیا  آغہ جمیل حمود عاملی سے جب اس روایت کی سند کے بارے میں سوال ہوا، تو انہوں نے اس کی سند کو ضعیف قرار دیا
ما صحة الرواية التي تذكر أن المقصود من الآية ( بعوضة فما فوقها ) هو أمير المؤمنين عليه السلام ؟
الجواب: الرواية ضعيفة سنداً

اس پوسٹ کے لیے ہم برادر اسد اللہ غالب کے شکر گزار ہیں۔ ان کی تحقیق سے ہم نے کافی استفادہ کیا۔ اللہ تعالی انہیں اہلبیت کی مزید خدمت کرنے کی توفیق دے
تحریر سلیو آف اہل بیت 

تبصرے

نام

ابن ابی حدید,2,ابنِ تیمیہ,8,ابن جریر طبری شیعہ,1,ابن حجر مکی,2,ابن خلدون,1,ابن ملجم لعین,1,ابو یوسف,1,ابوسفیان,1,ابومخنف,1,اجماع,2,احمد بن محمد عبدربہ,1,اعلی حضرت احمد رضا خان بریلوی,7,افطاری کا وقت,1,اللہ,4,ام المومنین ام سلمہ سلام علیھا,2,امام ابن جوزی,1,امام ابو زید المروزی,1,امام ابوجعفر الوارق الطحاوی,2,امام ابوحنیفہ,17,امام احمد بن حنبل,1,امام الزھبی,2,امام بخاری,1,امام جعفر صادق علیہ السلام,3,امام حسن علیہ السلام,11,امام حسین علیہ السلام,21,امام شافعی,5,امام علی رضا علیہ السلام,1,امام غزالی,3,امام مالک,3,امام محمد,1,امام مہدی عج,5,امامت,4,امداد اللہ مکی,1,اہل بیت علیھم السلام,2,اہل حدیث,16,اہل قبلہ,1,آذان,2,آن لائن کتابوں کا مطالعہ,23,آیت تطہیر,1,بریلوی,29,بریلوی اور اولیاء اللہ کے حالات,2,بنو امیہ,3,تبرا,8,تحریف قرآن,6,تراویح,2,تقابل ادیان و مسالک,34,تقيہ,2,تکفیر,3,جنازہ رسول اللہ,1,جنگ جمل,4,جنگ صفین,1,حافظ مبشر حسین لاہوری,1,حدیث ثقلین,5,حدیث طیر,1,حدیث غدیر,7,حدیث قرطاس,1,حضرت ابن عباس رض,3,حضرت ابو طالب علیہ السلام,5,حضرت ابوبکر,20,حضرت ابوزر غفاری رض,1,حضرت ام اکلثوم سلام علیھا,2,حضرت خدیجہ سلام علھیا,1,حضرت عائشہ بنت ابوبکر,14,حضرت عثمان بن عفان,7,حضرت علی علیہ السلام,64,حضرت عمار بن یاسر رض,3,حضرت عمر بن خطاب,23,حضرت عیسیٰ علیہ السلام,4,حضرت فاطمہ سلام علیھا,16,حضرت مریم سلام علیھا,1,حضرت موسیٰ علیہ السلام,2,حفصہ بنت عمر,1,حلالہ,1,خارجی,2,خالد بن ولید,1,خلافت,10,دورود,1,دیوبند,55,رافضی,3,رجال,5,رشید احمد گنگوہی,1,روزہ,3,زبیر علی زئی,7,زنا,1,زیاد,1,زیارات قبور,1,زيارت,1,سب و شتم,2,سجدہ گاہ,3,سرور کونین حضرت محمد ﷺ,14,سلیمان بن خوجہ ابراہیم حنفی نقشبندی,1,سلیمان بن عبد الوہاب,1,سنی کتابوں سے سکین پیجز,284,سنی کتب,6,سولات / جوابات,7,سیرت معصومین علیھم السلام,2,شاعر مشرق محمد اقبال,2,شاعری کتب,2,شجرہ خبیثہ,1,شرک,8,شفاعت,1,شمر ابن ذی الجوشن لعین,2,شیخ احمد دیوبندی,3,شیخ عبدالقادرجیلانی,1,شیخ مفید رح,1,شیعہ,8,شیعہ تحریریں,8,شیعہ عقائد,1,شیعہ کتب,18,شیعہ مسلمان ہیں,5,صحابہ,18,صحابہ پر سب و شتم,1,صحیح بخاری,5,صحیح مسلم,1,ضعیف روایات,7,طلحہ,1,عبادات,3,عبدالحق محدث دہلوی,1,عبداللہ ابن سبا,1,عبدالوہاب نجدی,2,عرفان شاہ بریلوی,1,عزاداری,4,علامہ بدرالدین عینی حنفی,1,علمی تحریریں,76,علیہ السلام لگانا,1,عمامہ,1,عمر بن سعد بن ابی وقاص,1,عمران بن حطان خارجی,2,عمرو بن العاص,3,غزوہ احد,1,غم منانا,12,فتویٰ,4,فدک,3,فقہی مسائل,17,فیض عالم صدیقی ناصبی,1,قاتلان امام حسینؑ کا مذہب,6,قاتلان عثمان بن عفان,1,قادیانی,3,قادیانی مذہب کی حقیقت,32,قرآن,5,کالا علم,1,کتابوں میں تحریف,5,کلمہ,2,لفظ شیعہ,2,ماتم,3,مباہلہ,1,متعہ,4,مرزا بشیر احمد قادیانی,2,مرزا حیرت دہلوی,2,مرزا غلام احمد قادیانی,28,مرزا محمود احمد,2,مسئلہ تفضیل,3,معاویہ بن سفیان,25,مغیرہ,1,منافق,1,مولانا عامر عثمانی,1,مولانا وحید الزماں,3,ناصبی,22,ناصر الدین البانی,1,نبوت,1,نماز,5,نماز جنازہ,2,نواصب کے اعتراضات کے جواب,72,واقعہ حرا,1,وسلیہ و تبرک,2,وصی رسول اللہ,1,وضو,3,وہابی,2,یزید لعنتی,14,یوسف کنجی,1,Requests,1,
rtl
item
شیعہ اہل حق ہیں: کیا اہل تشیع کے نزدیک مچھر سے مراد حضرت علی علیہ السلام ہیں؟
کیا اہل تشیع کے نزدیک مچھر سے مراد حضرت علی علیہ السلام ہیں؟
کیا اہل تشیع کے نزدیک مچھر سے مراد حضرت علی علیہ السلام ہیں؟
http://4.bp.blogspot.com/-RdVgv4fvv-4/VqofFqNiDpI/AAAAAAAAGBw/Y_mVvx0CUsU/s640/gnat1.jpg
http://4.bp.blogspot.com/-RdVgv4fvv-4/VqofFqNiDpI/AAAAAAAAGBw/Y_mVvx0CUsU/s72-c/gnat1.jpg
شیعہ اہل حق ہیں
https://www.shiatiger.com/2016/01/hazrat-ali-as.html
https://www.shiatiger.com/
https://www.shiatiger.com/
https://www.shiatiger.com/2016/01/hazrat-ali-as.html
true
7953004830004174332
UTF-8
تمام تحریرں دیکھیں کسی تحریر میں موجود نہیں تمام دیکھیں مزید مطالعہ کریں تبصرہ لکھیں تبصرہ حذف کریں ڈیلیٹ By مرکزی صفحہ صفحات تحریریں تمام دیکھیں چند مزید تحریرں عنوان ARCHIVE تلاش کریں تمام تحریرں ایسی تحریر موجود نہیں ہے واپس مرکزی صفحہ پر جائیں Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content