شيعوں کی صفات فرمانِ معصوم ع کی روشنی میں


شيعوں کی صفات فرمانِ معصوم ع کی روشنی میں

مقدمہ :

بحار الانوار کی ۶۵ ویں جلد کا ایک حصہ” شیعوں کے صفات “کے بارے میں ہے۔ کتنا اچھا ہو کہ ہم سب اس حصہ کو پڑھیں اورسمجھیں کہ اس مقدس نام (شیعہ اہلبیت) کے تحت کتنی ذمہ داری ہیں۔ صرف دعویٰ کرنے سے کوئی شیعہ نہیں ہو سکتا۔صرف اس بات سے کہ میرے ماں باپ شیعہ تھے لہذامیں شیعہ ہوں،شیعہ نہیں ہوسکتے۔ شیعہ ہونا ایک ایسا مفہوم ہے جس کے تحت انسان کو بہت سی ذمہ داریوں کو قبوت کرنا پڑتا ہے۔ اور انھیںذمہداریوں کومعصومین علیہم السلام نے ” صفات شیعہ“ کے عنوان سے بیان فرمایا ہے۔
میسر بن عبد العزیز حضرت امام باقر علیہ السلام کے مشہور اصحاب میں سے تھے،ان کا ذکر علم رجال میں بھی ملتاہے۔ امام باقر علیہ السلام نے میسر کے بارے میں ایک جملہ ارشاد فرمایا تھا اور وہ یہ ہے:” اے میسر کئی مرتبہ تیری موت آئی لیکن اللہ نے اس کو اس لئے ٹال دیا کیونکہ تونے اپنے عزیزوں کے ساتھ صلہٴ رحم کیا اورکی مشکلات کو حل کیا۔ “

متن حدیث :

حضرت امام باقر علیہ السلام نے ایک حدیث میں میسر سے فرمایا کہ:” یا میسر الا اخبرک بشیعتنا قلت بلیٰ جعلت فداک قال: انہم حصون حصینة و صدور امینة و احلام وزینة لیسوابالمذیع البذر ولا بالجفات المرعین رہبان باللیل اسد بالنہار
ترجمہ:
کیا میں تجھے اپنے شیعوں کی پہچان بتاؤں؟ اس نے عرض کیا میری جان آپ پر قربان ارشاد فرمائے۔ آپ نے فرمایا وہ قلعہ کی طرح مضبوط ہیں اور ان کے سینے امانتدار ی سے لبریز ہیں۔ وہ صاحبان عقل وزین متین ہیں، وہ نہ فواہ اڑا تے ہیں اور نہ ہی ر ازوں کو فاش کرتے ہیں ،وہ خشک ،روکھے، سخت اور ریاکار نہیں ہیں،وہ رات میں رہبان اور دن میں شیر ہیں۔

حدیث کی شرح :

یہ ایک چھوٹی سی حدیث ہے جس میں شیعوں کے سات صفات بیان کئے گئے ہیں۔ لیکن اس میں مطالب اور ذ مہ داریوں کی ایک دنیا سما ئی ہوئی ہے ۔ شاید ”حصون حصینة “ کے یہ معنی ہیں کہ شیعہ وہ ہیں جن پر دشمن کی تبلیغ کا کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ آج جبکہ دنیا کی تہذیب خطرناک صورت میں ہمارے جوانوں کو تہدید کررہی ہے ، کیا ہم نے کوئی ایسا حل تلاش کر لیا ہے جس کے ذریعہ ہم اپنی جوان نسل کو مضبوط بنا سکیں؟اگر آج ہم برائیوں کے ان کیڑوں کو ختم نہیں کرسکتے تو کم سے کم اپنے آپ کو مضبوط تو بنا سکتے ہیں۔ہمیں اس نکتہ پر بھی توجہ دینی چاہئے کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کو اپنے زما نہ میں ایک گلہ یہ بھی تھا کہ ہمارے کچھ شیعہ ہمارے رازوں کو فاش کردیتے ہیں۔ رازوں کو فاش کرنے سے مرادیہ تھی کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے مقام و عظمت کو ہر کسی کے سامنے بیان کر دیتے تھے جیسے امام کے علم غیب،امام کے روز قیامت شفیع ہونے،امام کے رسول کے علم کا امانتدار ہونے، امام کے شیعوں کے اعمال پر شاہد و ناظر ہونے اور معجزات وغیرہ کا بیان، یہ سب وہ راز تھے جن کو دشمن اور عام لوگ بر داشت نہیںکرپاتے تھے ۔ کچھ سادہ لوح شیعہ ایسے تھے جہاں بھی بیٹھتے تھے سب باتوں کو بیان کردیتے تھے ۔اور ان باتوں سے اختلاف ، عداوت و دشمنی کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا تھا۔ امام نے فرمایا کہ ہمارے شیعہ وہ ہیں جن کے سینے امانتدار ہیں ، کسی خاص سبب کے بغیر راز کو فاش نہیں کرتے ۔ شیعوں اور غیروں کے درمیان اختلاف پیدا نہیںکرتے ۔ آج کے زما نہ میں غلا تی لو گ ان سے بھی بد ترہیں جو تازہ پیدا ہوئے ہیںیہ ولایت کے بہانے سے کفر یا بہت سی ایسی نامناسب باتیں ائمہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ جن سے ائمہ ہرگز راضی نہیں ہیں۔ہم کو چاہئے کہ ان جدید غلات سے چوکس رہیں ، ان میں دو عیب پائے جاتے ہیں ایک تو یہ کہ یہ خود کو ہلاک کرتے ہیں کیونکہ ان لوگوں کا خیال یہ ہے کہ اگر ہم اللہ کے صفات ائمہ معصومین علیہم السلام یا حضرت زینب سلام اللہ علیہا یا شہداء کربلا علیہم السلام کی طرف منسوب کریں تو یہ عین ولایت ہے۔اور ہمارے زما نہ کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ یہ زمانہ میڈیا کا زمانہ ہے اگراب صبح میں ایک بات کہی جائے تو ایک گھنٹے کے بعد یہ خبر دنیا کے ہرگوشہ میں پہونچ جائے گی۔ لہٰذا یہ غلو آمیز اور نامناسب باتیںیہاں سے فورا وہاں پہو نچ جا تی ہیں اور وہ اس کو نشر کر کے شیعیت کے دامن پر ایک دھبہ لگا دیتے ہیں اور بعد میں مختلف ممالک میں دیواروں پر لکھ دےا جا تا ہے کہ شیعہ کافر ہیں۔ اور پھر اس بہا نہ شیعوں کا قتل عام شروع ہو جاتاہے ۔ ان احمق و نادان لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ ان کی یہ باتیں دنیا کے دوسرے مقامات پر شیعوں کے قتل عام کا سبب بنتی ہیں ۔ وای ہو ایسے نادان اور جاہل ساتھیوں پر ،وای ہو اس زمانہ پر کہ جس میںہماری مجلسوں کی نبض جاہل ونادان افراد کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے۔ان باتوں کی طرف سے لاپرواہ نہیں رہنا چاہئے ،مجالس کی باگڈور اس طرح کے افراد کے ہاتھوں میں نہ ہو کر علماء کے ہاتھوں میں ہونی چاہئے۔
بہرحال وہ صفات جو یہاں پر شیعوں کے لئے بیان کئے گئے ہیں ان میں ایک یہ ہے کہ وہ سخت مزاج نہیں ہوتے بلکہ شیعہ محبت سے لبریز ہوتے ہیں ، ان کے مزاج میں لطافت پائی جاتی ہے۔ان میںعلی بن ابی طالب علیہ السلام ،امام صادق علیہ السلام اور ان ائمہٴ ہدیٰ علیہم السلام کی خو،بو پائی جاتی ہے جو دشمنوں سے بھی محبت کرتے تھے۔
شیعوں کی ایک صفت یہ ہے کہ ریاکار نہیں ہو تے ۔ ہمارے شیعوں نے پنے اندر دو مختلف حالتوں کو اجمع کیا ہے ، اگر کوئی ان کی راتوں کی عبادت کو دیکھے گا تو کہے گا کہ یہ زاہد روزگار اور دنیا کے سب سے اچھے آدمی ہیں مگر ان کے ہاتھ پیر نہیں ہیں۔ لیکن جب ان کودن میں دیکھے گا تو پئے گا کہ یہ سماج میں شیر کی طرح حاضر رہتے ہیں۔

ہم شیعوں اورمسلمانوں کو پانچ قسموں میں تقسیم کرسکتے ہیں :

۱ ۔جغرافیائی شیعہ :

یعنی وہ شیعہ جو ایران میں پیدا ہوا ،ایران جغرافیہ کی نظرسے ایک شیعہ ملک ہے۔ بس چونکہ میں یہاں پیدا ہوا لہٰذا جب شیعوں کی تعداد کو گنا جائے گا تو میرا نام بھی لیا جائے گا چاہے شیعیت پر میرا عقیدہ ہو یا نہ ہو ،میں شیعیت کے بارے میں علم رکھتا ہوں یا نہ رکھتا ہوں ،چاہے ائمہ کے نام گن پاؤں یا نہ گن پاؤں ،یہ ہے شیعہٴ جغرافیائی۔

۲ ۔ارثی شیعہ :

وہ افراد جو شیعہ ماں باپ کے یہاں پیدا ہوئے ہیں۔

۳۔۔ نام کے شیعہ :

وہ افراد جو فقط زبان سے کہتے ہیں کہ ہم علی بن ابی طالب علیہ السلام کے شیعہ ہیں مگر عمل کے میدان میں غائب نظر آتے ہیں۔

۴۔۔ سطحی شیعہ :

وہ شیعہ جو عمل تو کرتے ہیں مگر شیعیت کی گہرائی میں نہیں پہونچے ہیں وہ سطحی شیعہ ہیں۔ یہ وہ افراد ہیں جو فقط عزاداری ،توسل اور انھیں جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں ۔ یہ وہ شیعہ ہیں جو محرم کے زمانے میں مجلسوں اور ماتمی دستوں میں شرکت کرتے ہیں و مسجد جمکران جاتے ہیں۔ میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ ان کی اہمیت کم ہے نہیں ان کی اہمیت بہت ہے مگر انھوں نے شیعت سے بس یہی سمجھا ہے ۔ ان میں ”رہبان باللیل اسد بالنہاراہلام ووزینة و صدرو امینہ“جیسی صفتیں نہیں پائی جاتی۔

۵۔۔ حقیقی شیعہ:

یہ وہ افراد ہیں جو الٰہی معارف اور اہلبیت علیہم السلام کی روایتوں سے آگاہ ہیں ۔اور ان کے کردار میں وہ صفتیں پائی جاتی ہیں جو اس روایت میں بیان کی گئی ہیں۔
.............................
sourse: al-shia.org

تبصرے

نام

ابن ابی حدید,2,ابنِ تیمیہ,8,ابن جریر طبری شیعہ,1,ابن حجر مکی,2,ابن خلدون,1,ابن ملجم لعین,1,ابو یوسف,1,ابوسفیان,1,ابومخنف,1,اجماع,2,احمد بن محمد عبدربہ,1,اعلی حضرت احمد رضا خان بریلوی,7,افطاری کا وقت,1,اللہ,4,ام المومنین ام سلمہ سلام علیھا,2,امام ابن جوزی,1,امام ابو زید المروزی,1,امام ابوجعفر الوارق الطحاوی,2,امام ابوحنیفہ,17,امام احمد بن حنبل,1,امام الزھبی,2,امام بخاری,1,امام جعفر صادق علیہ السلام,3,امام حسن علیہ السلام,11,امام حسین علیہ السلام,21,امام شافعی,5,امام علی رضا علیہ السلام,1,امام غزالی,3,امام مالک,3,امام محمد,1,امام مہدی عج,5,امامت,4,امداد اللہ مکی,1,اہل بیت علیھم السلام,2,اہل حدیث,16,اہل قبلہ,1,آذان,2,آن لائن کتابوں کا مطالعہ,23,آیت تطہیر,1,بریلوی,29,بریلوی اور اولیاء اللہ کے حالات,2,بنو امیہ,3,تبرا,8,تحریف قرآن,6,تراویح,2,تقابل ادیان و مسالک,34,تقيہ,2,تکفیر,3,جنازہ رسول اللہ,1,جنگ جمل,4,جنگ صفین,1,حافظ مبشر حسین لاہوری,1,حدیث ثقلین,5,حدیث طیر,1,حدیث غدیر,7,حدیث قرطاس,1,حضرت ابن عباس رض,3,حضرت ابو طالب علیہ السلام,5,حضرت ابوبکر,20,حضرت ابوزر غفاری رض,1,حضرت ام اکلثوم سلام علیھا,2,حضرت خدیجہ سلام علھیا,1,حضرت عائشہ بنت ابوبکر,14,حضرت عثمان بن عفان,7,حضرت علی علیہ السلام,64,حضرت عمار بن یاسر رض,3,حضرت عمر بن خطاب,23,حضرت عیسیٰ علیہ السلام,4,حضرت فاطمہ سلام علیھا,16,حضرت مریم سلام علیھا,1,حضرت موسیٰ علیہ السلام,2,حفصہ بنت عمر,1,حلالہ,1,خارجی,2,خالد بن ولید,1,خلافت,10,دورود,1,دیوبند,55,رافضی,3,رجال,5,رشید احمد گنگوہی,1,روزہ,3,زبیر علی زئی,7,زنا,1,زیاد,1,زیارات قبور,1,زيارت,1,سب و شتم,2,سجدہ گاہ,3,سرور کونین حضرت محمد ﷺ,14,سلیمان بن خوجہ ابراہیم حنفی نقشبندی,1,سلیمان بن عبد الوہاب,1,سنی کتابوں سے سکین پیجز,284,سنی کتب,6,سولات / جوابات,7,سیرت معصومین علیھم السلام,2,شاعر مشرق محمد اقبال,2,شاعری کتب,2,شجرہ خبیثہ,1,شرک,8,شفاعت,1,شمر ابن ذی الجوشن لعین,2,شیخ احمد دیوبندی,3,شیخ عبدالقادرجیلانی,1,شیخ مفید رح,1,شیعہ,8,شیعہ تحریریں,8,شیعہ عقائد,1,شیعہ کتب,18,شیعہ مسلمان ہیں,5,صحابہ,18,صحابہ پر سب و شتم,1,صحیح بخاری,5,صحیح مسلم,1,ضعیف روایات,7,طلحہ,1,عبادات,3,عبدالحق محدث دہلوی,1,عبداللہ ابن سبا,1,عبدالوہاب نجدی,2,عرفان شاہ بریلوی,1,عزاداری,4,علامہ بدرالدین عینی حنفی,1,علمی تحریریں,76,علیہ السلام لگانا,1,عمامہ,1,عمر بن سعد بن ابی وقاص,1,عمران بن حطان خارجی,2,عمرو بن العاص,3,غزوہ احد,1,غم منانا,12,فتویٰ,4,فدک,3,فقہی مسائل,17,فیض عالم صدیقی ناصبی,1,قاتلان امام حسینؑ کا مذہب,6,قاتلان عثمان بن عفان,1,قادیانی,3,قادیانی مذہب کی حقیقت,32,قرآن,5,کالا علم,1,کتابوں میں تحریف,5,کلمہ,2,لفظ شیعہ,2,ماتم,3,مباہلہ,1,متعہ,4,مرزا بشیر احمد قادیانی,2,مرزا حیرت دہلوی,2,مرزا غلام احمد قادیانی,28,مرزا محمود احمد,2,مسئلہ تفضیل,3,معاویہ بن سفیان,25,مغیرہ,1,منافق,1,مولانا عامر عثمانی,1,مولانا وحید الزماں,3,ناصبی,22,ناصر الدین البانی,1,نبوت,1,نماز,5,نماز جنازہ,2,نواصب کے اعتراضات کے جواب,72,واقعہ حرا,1,وسلیہ و تبرک,2,وصی رسول اللہ,1,وضو,3,وہابی,2,یزید لعنتی,14,یوسف کنجی,1,Requests,1,
rtl
item
شیعہ اہل حق ہیں: شيعوں کی صفات فرمانِ معصوم ع کی روشنی میں
شيعوں کی صفات فرمانِ معصوم ع کی روشنی میں
شيعوں کی صفات فرمانِ معصوم ع کی روشنی میں میسر بن عبد العزیز حضرت امام باقر علیہ السلام کے مشہور اصحاب میں سے تھے،ان کا ذکر علم رجال میں بھی ملتاہے۔ امام باقر علیہ السلام نے میسر کے بارے میں ایک جملہ ارشاد فرمایا تھا اور وہ یہ ہے:” اے میسر کئی مرتبہ تیری موت آئی لیکن اللہ نے اس کو اس لئے ٹال دیا کیونکہ تونے اپنے عزیزوں کے ساتھ صلہٴ رحم کیا اورکی مشکلات کو حل کیا۔ “ ہم شیعوں اورمسلمانوں کو پانچ قسموں میں تقسیم کرسکتے ہیں : ۱ ۔جغرافیائی شیعہ : ۲ ۔ارثی شیعہ : ۳۔۔ نام کے شیعہ : ۴۔۔ سطحی شیعہ : ۵۔۔ حقیقی شیعہ:
شیعہ اہل حق ہیں
https://www.shiatiger.com/2014/09/sifat-shia.html
https://www.shiatiger.com/
https://www.shiatiger.com/
https://www.shiatiger.com/2014/09/sifat-shia.html
true
7953004830004174332
UTF-8
تمام تحریرں دیکھیں کسی تحریر میں موجود نہیں تمام دیکھیں مزید مطالعہ کریں تبصرہ لکھیں تبصرہ حذف کریں ڈیلیٹ By مرکزی صفحہ صفحات تحریریں تمام دیکھیں چند مزید تحریرں عنوان ARCHIVE تلاش کریں تمام تحریرں ایسی تحریر موجود نہیں ہے واپس مرکزی صفحہ پر جائیں Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content