شامیوں کا ایک سال تک حضرت عثمان کی عزاداری کروانا
کیا یہ درست ہے کہ حضرت عثما ن کی شہادت پر شامیوں نے ایک سال تک عزاداری اور گریہ کیا؟ اگر یہ درست ہے کہ ُمردے پر گریہ کرنا جائز نہیں ہے تو پھر حضرت معاویہ کے سامنے کیوں ایک سال تک عزاداری و گریہ ہوتا رہا اور انہوں نے روکاہی نہیں بلکہ ان کی حمایت بھی کی ؟جیسا کہ امام ذہبی نے لکھا ہے:
نصب معاویۃ القمیص علی منبر دمشق والأصابع معلقۃ فیہ والآلیٰ رجال من أھل الشّام لایأتون النسائ ، ولا یمسّون الغسل الاّ من حلم ،ولا ینامون علی فراش حتٰی یقتلوا قتلۃ عثمان او نفنی أرواحھم وبکوہ، سنۃ

تاريخ الاسلام للذهبي عھد الخلفاء راشدین الناشر دارالکتاب العربی صفحہ 452
حضرت معاویہ نے حضرت عثمان کی قمیص اور ان کی انگلیاں منبر پر لٹکا دیں .اور کچھ شامیوں نے یہ قسم کھائی کہ جب تک عثمان کے قاتلوں سے انتقام نہ لے لیں یا خود نہ مارے جائیں تب تک نہ تو آرام سے سوئیں گے اور نہ ہی اپنی بیویوں کے پاس جائیں گے .اور پھر ایک سال تک ان پر گریہ کیا .
کیا وجہ ہے کہ ان میت پر رونے والوں پر کسی عالم دین نے کفر یا شرک کا فتوٰی نہیں لگایا جبکہ حضرت حسین (ع) پر رونے والوں کے کفر وشرک کے فتوے آئے دن جاری کئے جاتے ہیں ؟ کیا یہ اہل بیت پیغمبر سے بغض وعناد کی علامت نہیں تو او ر کیا ہے؟